BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 28 May, 2004, 07:07 GMT 12:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائیں گے‘
 
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جان کیری نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو وہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے عالمی سطح پر نئے اتحادی بنائیں گے۔

قومی سلامتی کے موضوں پر تقریر کرتے ہوئے جان کیری نےکہا کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کی ترجیح ہو گی کہ دہشت گردوں کے ہاتھ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہ لگیں۔

صدر بش کے عراق پر حملہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
کہ اس حملے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر امریکہ کو حاصل ہونے والے تعاون میں کمی آئی ہے۔

جان کیری کی خارجہ پالیسی کے چار رہنما اصول
غیر ممالک سے نئے اتحاد۔ فوج کو دہشت گردی سے نبٹنے کے لیے جدید خطوط پر منظم کرنا۔ سفارتی اقتصادی اور انٹیلی جنس ذرائع کا بہتر استعمال۔ امریکہ کو مشرقِ وسطی کے تیل پر انحصار ختم کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر بش کو جب سفارتی ذرائع استعمال کرنا تھے تو انہوں نے طاقت کا استعما کیا، جب قائل کرنے کاوقت تھا تو انہوں نے دھمکایا اور جب غیر ممالک کا تعاون حاصل کرنے کا وقت تھا تو انہوں نے یک طرفہ طور پر کام کیا۔

وہ دوسرے ملکوں کے تعاون کے ساتھ اہم ترین مسائل پر کام کریں گے۔

صدر بش کے ترجمان نے جان کیری کی تقریر پر تبصرہ کرتے اسے سیاسی بیان بازی قرار دیا۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار راب واٹسن نے بتایا کہ جان کیری کی اس تقریر سننے کے بعد امریکی شہری صدر بش اور ان کی خارجہ پالیسی کا موازنہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جان کیری کے اس وعدے سے کہ وہ دوسرے ممالک کی بات بھی سنیں گے پوری خارجہ پالیسی کا محور ہیں تبدیل ہوجائے گا۔

جان کیری نے اس تقریر کے ساتھ ہی قومی سلامتی کے مسئلہ پر اپنی گیارہ روزہ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم چار اہم نکات پر مشتمل ہے جس میں غیر ممالک سے نئے اتحاد، فوج کو دہشت گردی سے نبٹنے کے لیے جدید خطوط پر منظم کرنا، سفارتی، اقتصادی اور انٹیلی جنس ذرائع کا بہتر استعمال اور امریکہ کو مشرقِ وسطی کے تیل پر انحصار ختم کرنا شامل ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد