BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 24 May, 2004, 00:44 GMT 05:44 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکی دعویٰ شکوک کا شکار
 
شادی کی ویڈیو میں گاڑی سجی ہوئی دکھائی دے رہی ہے
شادی کی ویڈیو میں گاڑی سجی ہوئی دکھائی دے رہی ہے
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے جاری ہونے والے وڈیو نے بظاہر اس دعوے کی نفی کی ہے کہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد تھے۔

اے پی ٹی این کی طرف سے جاری کئے جانے والے وڈیو میں شادی کے دوران فائرنگ سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

عراقیوں کا کہنا تھا کہ اس شادی کے دوران مبینہ امریکی فائرنگ سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس ٹیلی ویژن نیوز نے شادی کی تقریب کی وڈیو اور حملے کے بعد اے پی ٹی این کی بنائی فلم کو یکجا کر کے ٹی وی پر نشر کیا۔

عراقی شادی پر مبینہ امریکی حملے کی زد میں آنے والے اور بعض زندہ بچ جانے والے افراد شادی کی تقریب کی وڈیو میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکہ کا اصرار ہے کہ شادی کی تقریب اس کا ہدف نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد غیر ملکی جنگجوؤں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے فائرنگ کے جواب میں کارروائی کی اور اس موقع پر بظاہر شادی کی تقریب کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

شادی کی تقریب میں شامل ایک آرگنسٹ

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے زور دیا ہے کہ شادی کی ویڈیو فلم کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ایجنسی کے مطابق ٹی وی پر نشر کی گئی فلم شادی کی تقریب کی کئی گھنٹے طویل ریکارڈنگ سے حاصل کی گئی ہے جو مبینہ طور پر یاسر شوکت نامی ایک شخص نے تیار کی تھی۔

بظاہر مذکورہ آرگنسٹ حملے کے بعد کی فلم میں کفن میں دکھائی دیا

شادی کی فلم بنانے کے لئے یاسر شوکت کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں جو ایسوسی ایٹڈ پریس کے بقول مبینہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔

اس سے پہلے خبر رساں ادارے اے پی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے وہ وڈیو حاصل کر لیا ہے جس میں شادی کے تقریب کے مناظر ہیں اور ٹیپ میں دلہن گاڑیوں کے ایک قافلے کے ساتھ آتی دکھائی دے رہی ہے۔

اس وڈیو میں لوگ سجے ہوئے شامیانوں کے نیچے رقص کر رہے ہیں اور مختلف ساز بجا رہے ہیں۔

وڈیو میں ان افراد میں سے کچھ وہ بھی ہیں جو بعد میں مبینہ امریکی حملے کے بعد مردہ نظر آ رہے ہیں۔

امریکی فوج نے اس سے انکار نہیں کیا کہ اس نے شام کی سرحد کے پاس حملہ کیا تھا۔ تاہم امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہاں کوئی شادی نہیں ہو رہی تھی بلکہ غیر ملکی جنگجو تھے۔

ایک امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے اس مقام سے ہتھیار اور دیگر چیزیں بھی برآمد کی تھیں جن سے اتحادی فوج کے مخالفوں کے ایک اجلاس کے ہونے کی نشاندھی ہوتی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد