BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 24 May, 2004, 02:26 GMT 07:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اسرائیلی فوج نے محاصرہ ختم کر دیا
 
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تل سلطان کا چھ دن سے جاری محاصرہ ختم کر دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں آپریشن رین بو نامی فوجی کارروائی رک گئی ہے۔

اس کارروائی میں چالیس سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے اور فلسطینیوں کے بہت سے گھر مسمار کر دیے گئے تھے۔

ایک فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی واپسی کا مقصد فلسطینی لوگوں کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

آپریشن رین بو کو شیرون حکومت کے اس علاقے سے انخلاء کی تیاریوں کا ایک حصہ کہا جاتا ہے۔

اصل تجاویز کو وزیرِ اعظم کی لیکود پارٹی نے مسترد کر دیا تھا اور ایک ہفتے میں نظرِ ثانی شدہ منصوبہ اسرائیلی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

اس منصوبے میں غزہ اور غربِ اردن کی چار بستیوں سے مرحلہ وار انخلاء ہوگا۔

پیر کی صبح تل سلطان سے اسرائیلی ٹینک چلے گئے اور فلسطینیوں کے لئے آزادی سے گھومنے کی صورت فراہم کر گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رفاہ میں ابھی تک سترہ لاشیں پڑیں ہیں جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث دفن نہیں کیا جا سکا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد