BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 21 May, 2004, 02:16 GMT 07:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حالات خراب ہو سکتے ہیں: بش
 
امریکی صدر جارج بش نے عراق کی صورتِ حال پر اپنی ریپبلیکن پارٹی کے سیاست دانوں سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ عراق کی صورتِ حال بہتر ہونے سے قبل مزید خراب ہو سکتی ہے۔

تاہم صدر بش نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تیس جون تک عراقیوں کو محدود خود مختاری دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر بش کی جماعت میں بہت سے لوگ عراق کی صورتِ حال اور امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے مضطرب ہیں۔

سینیٹر رک سینٹورم نے صدر بش سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ صدر بش یہ کہنا چاہتے تھے کہ عراق کے حوالے سے امریکہ کی ایک خاص پالیسی ہے اور یہ پالیسی اگلے دنوں میں مزید سخت ہوگی۔

ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر ٹرنٹ لاٹ کا کہنا تھا کہ صدر بش پر عزم تھے کہ عراقی قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات اور مسلسل جھڑپوں کے باوجود امریکہ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہ کہ صدر بش نے واضح کر دیا کہ عراق سے کسی بھی قیمت پر واپسی نہیں ہوگی۔

صدر بش کی اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب نئی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں ایک امریکی فوجی ابو غریب جیل میں مر جانے والے ایک عراقی قیدی کی لاش کے ساتھ کھڑا ہوا تصویر بنوا رہا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد