BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 14:36 GMT 19:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغانستان کو اقوام متحدہ کا انتباہ
 
آرنلٹ
افغانستان میں اقوام متحدہ کے نئے مندوبِ اعلیٰ ژاں آرنلت
اقوام متحدہ کے نئے مندوب ژاں آرنلٹ نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں جمہوریت اور امن کے استحکام کے فرو غ کی رفتار انتہائی سست ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے بڑا مسئلہ واحد فوج کا تشکیل نہ ہو پانا اور دوسرے مسلح گروہوں کو غیر مسلح نہ کیا جا سکناہے۔

ژاں آرنلٹ کا کہنا ہے جب تک یہ دونوں کام نہیں کیے جاتے افغانستان میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے ژاں آرنلٹ کو لخدر براہیمی کے جگہ افغانستان میں اقوام متحدہ کا مندوبِ اعلی مقرر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی حکومت اور اقوام متحدہ کو توقع ہے کہ جاری سال کے اختتام پر ہونے والے انتخابات سے قبل مختلف مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا مقصد حاصل کر لیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد