BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 22:37 GMT 03:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’گردن زنی الزرقوی نے ہی کی‘
 
گردن زنی کی ویڈیو پر شدید رد عمل آیا ہے۔
امریکی انٹیلی جینس ایجینسی سی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں ایک امریکی ٹھیکہ دار کی گردن زنی القاعدہ کے مشتبہ رکن ابو مساب الزرقوی نے ہی کی تھی۔

سی آئی اے نے اس ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے جو ملیشیا میں مقیم ایک ویب سائٹ پر نشر کی گئی تھی اور جس میں یہ گردن زنی ہوتے ہوئے دکھائی گئی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سی آئی اے کے افسر نے بتایا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس ویڈیو میں دکھایا جانے والا وہ شخص جس نے چاقو نکالا تھاالزرقوی ہی تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو پر پوری دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ ویڈیو میں گردن زنی سے پہلے ایک اعلان بھی دکھایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اردن میں پیدا ہونے والے الزرقوی اس شخص کی گردن زنی کریں گے۔

سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جینس کے لوگوں نے ویڈیو کے تکنیکی تجزیے کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ گردن زنی کرنے والا شخص الزرقوی ہی ہے اس ویڈیو میں موجود آواز بھی اسی کی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد