BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 May, 2004, 06:09 GMT 11:09 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چھ اسرائیلی فوجی ہلاک
 
غزہ
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ بڑی فوجی کارروائی ہے
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ دھماکہ غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے غزہ کے زیتون ڈسٹرکٹ میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی ہلاک اور ستّر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج پہلے جیپوں پر علاقے میں داخل ہوئی اور بعد میں ٹینک ان کی مدد کو وہاں پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے لاؤڈ سپیکروں پر علاقے کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا۔ جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے حملے کے دوران بتیس ایسی ورکشاپیں تباہ کی ہیں جو ان کے بقول راکٹ اور مارٹر بم بنانے کے کام آتی تھیں۔ فلسطینیوں کے مطابق صرف چار ورکشاپیں نشانہ بنی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد