BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 May, 2004, 10:37 GMT 15:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کابل سنگباری: دو غیرملکی ہلاک
 
کابل میں شام کے بعد لوگ باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں
افغان حکومت نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح کابل میں دو غیر ملکیوں کی لاشیں پائی گئی ہیں جنہیں پتھر اور اینٹیں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں شہر کے مرکز سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ایک عوامی پارک سے ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہلاک کیا ہے۔

ہلاک ہونے والے ان دو افراد میں سے ایک کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا شہری ہے جبکہ دوسرے کی شہریت نامعلوم ہے۔

پولیس چیف امین زادہ نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ دونوں افراد افغان لباس پہنے ہوئے تھے۔ ان کے مطابق سوئس شہری گیارہ روز قبل پاکستان سے افغانستان آیا تھا۔ تاہم پولیس سربراہ نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد