BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 07 May, 2004, 23:59 GMT 04:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’چھپانے کی کوشش نہیں کی‘
 
جنرل رچرڈ مائر
امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل رچرڈ مائر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کو چھپانے کی کوشش کی گی تھی۔

امریکی سینٹ کی کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال جنوری میں بغداد میں موجود امریکی فوجی حکام نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ عراقی جیلوں میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر یہ زور کیوں دیا تھا کہ وہ یہ تصاویر شائع نہ کریں تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کو دبانا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان تصاویر کے منظر عام پر آنے سے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے سے انہوں نے صدر بش ، نائب صدر ڈک چینی اور سیکریٹری دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد