BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 19:32 GMT 00:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
غزہ میں ایک ہلاک کئی زخمی
 
اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں ایک چھاپے میں ایک شخص کو ہلاک اور کئ گھروں اور کھیتوں کو تباہ کردیا ہےـ

ایک پینتیس سالہ سکیورٹی افسراس وقت مارا گیا جب فوجیوں نے غزہ کے شہر دیر البلہ میں پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی ـ اس واقعہ میں کم از کم سات لوگ زخمی بھی ہوۓ، جن میں وہاں کے مقامی سکول کے بچے اور ایک پریس فوٹوگرافر شامل ہیں ـ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ایک مسلح گروپ پر فائرنگ کی تھی اور انہیں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ

اے ایف پی کے فوٹوگرافر محمود الحمس کو احتجاج کرنے والوں کی تصاویر کھینچتے ہوۓ ایک ٹانگ میں گولی اور دوسری میں لوہے کے ٹکڑے لگے ـ ایجنسی کے مطابق اس وقت انہوں نے ہیلمٹ اور بلٹ پرووف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس سے صاف ظاہر تھا کہ وہ صحافی ہیں ـ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ـ

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے خان یونس پناہ گزیں کیمپ کے انتیس گھروں کو بھی منہدم کر دیا ہے ـ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک یہودی آباد کار اور اس کی چار بیٹیوں کو ہلاک کرنے والے گن مین اس عمارت کو آڑ کے طور پر استعمال کر رہے تھے ـ فوجیوں نے دونوں حملہ کرنے والوں کو ہلاک کر دیاـ

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد