BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 May, 2004, 01:18 GMT 06:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
غزہ سے انخلا، تبدیلی کا امکان
 
شرون کے ناقدین کہتے ہیں کہ منصوبہ کے بارے میں ریفرنڈم غلطی تھی
اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شرون نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں کے خاتمہ سے متعلق منصوبہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی حکمران جماعت کے ارکان کی اکثریت نے اس منصوبہ پر کرائی جانے والی رائے شماری میں نفی میں ووٹ دیا تھا۔

پارٹی اراکین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ بنیادی منصوبے پر عملدرآمد کروانے کا ارادہ رکھتے تاہم اس میں کچھ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مسٹر شرون نے اپنی جماعت کی سوچ کا غلط اندازہ لگایا تھا تاہم وہ اپنے عزم پر قائم ہیں۔

اب ان کے پاس مذکورہ منصوبے کو کابینہ اور پھر پارلیمان کے سامنے پیش کرنے کا راستہ ہے جہاں امکان ہے کہ اس کی منظوری دیدی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملک گیر ریفرنڈم بھی کرایا جا سکتا ہے کیونکہ عوامی سطح پر منصوبے کی تائید پائی جاتی ہے۔

شرون کے خلاف پیر کے روز پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تاہم وہ ناکام ہوگئی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد