BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 May, 2004, 02:20 GMT 07:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نائجیریا:مذہبی فسادات، 67 ہلاک
 
دوہزار ایک کے فسادات میں ایک ہزار افراد مارے گئے تھے اور بہت سوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی
نائجیریا میں پولیس نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین ہونے والے حالیہ فسادات میں سڑسٹھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب عیسائی ملیشیا نے مسلمانوں کی ایک بستی پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

علاقے کے اسسٹنٹ کمیشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ہاؤسا گاؤں سے جان بچا کر بھاگنے والے افراد نے اطلاع دی تھی کہ گاؤں پر اتوار کے روز حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا وہ اب تک سڑسٹھ لاشیں نکال چکیں ہیں جبکہ منگل کے روز مزید تلاش کی جائے گی۔

ایک موٹرسائیکل ٹیکسی ڈرائیور نے جو جان بچانے میں کامیاب ہو سکا تھا اخبار نویسوں کو بتایا کہ عیسائی تروک ملیشیا کے لوگ دو جیپوں پر جن پر مشین گینیں نصب تھیں گاؤں پر حملہ آور ہوئے تھے۔

علاقے میں مویشی چرانے والے مسلمانوں اور عیسائی زمیداروں کے درمیان دو ماہ سے جھڑپیں چل رہی ہیں۔ تنازعہ کا سبب زمین اور مویشی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد