BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 03 May, 2004, 09:16 GMT 14:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیٹو اجلاس پر حملے کا منصوبہ ناکام
 
استنبول
نومبر میں استنبول میں ایک حملے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے
ترکی کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے 16 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جو اگلے ماہ استنبول میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس کے دوران بم حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ترکی کے شمال مغربی شہر برسا میں پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد بنیاد پرست گروہ انصار السلام کے اراکین ہیں جس کا مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق ہے۔

یہ سولہ افراد برسا شہر سے گرفتار کیے گئے ہیں جوکہ دارالحکومت استنبول کے سو کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

پولیس کا یہ بیان خبر رساں ایجنسی اناتولیا سے جاری ہوا ہے ۔

27 اور 28 جون کو ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سمیت چالیس سے پچاس سربراہان مملکت کی شمولیت متوقع ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ انصار الاسلام تنظیم عراق پر قبضے سے قبل شمالی عراق میں سرگرم تھی۔

چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گروہ پر چھاپے کے دوران بم تیار کرنے والا مادہ، بم بنانے کی ہدایات، وڈیو فلم اور حملے کا منصوبہ بھی برآمد ہوا ہے۔

نیٹو اجلاس کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں استنبول میں ایک حملے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حملہ آوروں کے بارے میں خیال تھا کہ ان کا تعلق بھی مبینہ طور پر القاعدہ سے تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد