BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 26 April, 2004, 00:52 GMT 05:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کویتی عدالت نے احمد کو امل مان لیا
 
کویت کی ایک عدالت نے ایک پچیس سالہ شخص کو جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد سرکاری طور پر عورت تسلیم کر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پہلا موقعہ ہے کہ کویت کی کسی عدالت نے تبدیلئ جنس کو سرکاری طور پر تسلیم کیا ہو۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ہامونوں کے عدم توازن کے سبب تبدیلئ کے آپریشن سے پہلے پچیس سالہ نوجوان کو انتہائی سخت جسمانی اور ذہنی تکلیف سے گزرنا پڑا ہے۔

کویت سے شائع ہونے والے اخبار عرب ٹائمز کے مطابق پچیس سالہ احمد نے جنس کی تبدیلی کے بعد اپنا نام امل رکھنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ان کے وکیل نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے عدالت کے سامنے جامعہ الاظہر سے جاری ہونے یہ فتویٰ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ طبی وجوہات کی بنا پر جنس کی تبدیلی جائز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنی اسلام کا سب سے بڑا علمی مرکز جامعہ الاظہر طبی وجوہات کی بنا پر جنس کی تبدیلی کو جائز تسلیم کرتا ہے۔

ابھی تک اس فیصلے کی توثیق اعلیٰ عدالتوں سے ہونا باقی ہے جس میں ایک ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

’عدالت نے اس لئے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے کیونکہ یہ طبی وجوہات کی بنا پر جنس کی تبدیلی ہے اور کوئی تیسری جنس والا کیس نہیں ہے۔‘

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد