BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 19 April, 2004, 12:51 GMT 17:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’سپین کے فوجیوں پرحملے نہ کریں‘
 
گزشتہ دو ہفتوں میں عراق میں سو امریکی ہلاک ہو چکے ہیں
سپین کے وزیر اعظم نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عراق سے سپین کی افواج کو جلد از جلد واپس بلا لیا جائے گا۔

سپین کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو ایک ملاقات کے دوران عراق سے سپین کی فوجوں کے واپس بلائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سپین کے وزیر خارجہ کے بقول کولن پاول سپین کی نئی حکومت کے اس فیصلے سے مایوس نظر آ رہے تھے۔

نجف شریف میں محصور عراق کے شیعہ رہنما مقتدی الصدر نے اپنے حامیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سپین کی افواج پر حملے بند کر دیں۔

اتحادی افواج کی تفصیل
امریکی فوج: 135000
برطانیہ: 8700
اٹلی: 3000
پولینڈ: 2400
یوکرائن: 1650
سپین: 1300
آسٹریلیا: 850
جاپان: 550

عراق میں امریکی منتظم پال بریمر نے کہا ہے کہ جون کی تیس تاریخ تک عراق کی سیکورٹی فورس اس قابل نہیں ہو سکے گی کہ وہ عراق کی نظم و نسق سنبھال سکے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں اتحادی فوج کو مزید کی ہزار فوجی درکار ہیں۔

پال بریمر کا بیان اایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراق میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تشدد کے واقعات میں سو کے قریب امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی اتحادی فوج کے حکام کافی عرصے سے یہ بات بے واضح االفاظ میں یہ بات کہتے رہے ہیں کہ جون کی تیس تاریخ کے بعد بھی سیکورٹی کا انتظام اتحادی فوج کے ہاتھ ہی میں رہے گا۔

بغداد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ عراق سے سپین کے تیرہ سو فوجی چلے جانےسے خاصہ فرق پڑے گا اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ میں خاصی مدت سے یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ سپین کے بعد دوسرے اتحادی بھی اپنی فوجیوں واپس بلا سکتے ہیں۔ پرتگال سپین کے فیصلے کی تقلید کر سکتا ہے اور قزقستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ عراق میں اپنے فوجیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ ان کی جگہ دوسرے فوجی نہیں بھیجے گا۔

سپین کے اس فیصلے سے صدر بش کے لیے سیاسی مشکلات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد