BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’امید کی فصل بوئیں‘
 
۔
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ جان پال دوئم نے عیسائیوں کے تہوار ایسٹر پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے مقابلے میں ’امید کی فصل بونا چاہیے۔‘

ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز سکوائر میں لاکھوں کے احتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیار اور زندگی کی ثقافت سے موت کی منطق کو شکست دینا ہوگی۔ اس موقع پر انتہائی سخت حفاطتی اقدامات کئے گئے تھے۔

تراسی سالہ پوپ نےجو پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں نحیف آواز میں کہا کہ امن پسند اور محنت کش لوگ دنیا میں موجودہ ہنگاموں سے نبٹنے کا حوصلہ اور طاقت رکھتے ہیں۔

حضرت عیسیٰ کے ظہور کی مناسبت سے منائے جانے والے اس تہوار کے موقع پر اس جگہ کو جہاں سے پوپ نے خطاب کیا پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

روم کے مرکزی علاقے اور ویٹیکن سٹی پر اس روز ہر قسم کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اس علاقے کو ’ نو فلائی زون‘ قرار دے دیا گیا تھا۔

پوپ نے کانپتے ہاتھوں سے مختلف رسومات ادا کیں اور لوگوں کے سروں پر پانی ڈال کر بپتسمہ کی رسم ادا کی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد