BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 14:13 GMT 19:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کیلے کھلاؤ، راز اگلواؤ
 
کمبوڈیا کی پولیس نے مشتبہ افراد کو کیلے کھلا کھلا کر راز الگوانے کا انوکھا طریقہ نکالا ہے۔

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہہ میں پولیس نے ایک گاڑی سے صابن چرانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے اس انوکھے اور غیر روایتی انداز میں پوچھ گچھ کی۔

کمبوڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس مشتبہ ملزمان کو اس قدر کیلے کھلاتی ہے کہ وہ بیزار ہو کر تمام راز اگل دیتے ہیں۔

تاہم سینیئر پولیس افسر یم سیمونی کا کہنا ہے کہ محض اچھے برتاؤ کے اظہار کی خاطر ہی ملزمان کو کیلے پیش کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے روزنامہ کمبوڈین ڈیلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ بھوکے اور پریشان تھے اور ہمارے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر رہے تھے لیکن کیلے کھانے کے بعد انہوں نے سوالات کے جواب بھی دیئے اور چوری کا اعتراف بھی کر لیا‘۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد