BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 04:25 GMT 09:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغانستان:اٹھائیس ارب ڈالر کی سفارش
 
افغانستان
افغانستان کی کابینہ
جرمنی کے شہر برلن میں افغانستان کے لئےبین الاقوامی امداد کے حصول کے لیے کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے یہ کانفرنس سن دو ہزار دو میں جاپان میں ہوئی تھی۔

برلن کانفرنس میں افغان حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا اور عالمی بنک کی اس رپورٹ پر بھی جس میں اگلے پانچ سالوں کے لئے مزید ستائیس عشاریہ چھ بلین ڈّالر کی امداد کی سفارش کی گئی ہے۔

افغانستان میں بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی اشد ضرورت میں کوئی شک نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غربت، جنگجو سرداروں کی چپقلش اور مکمل طور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ بھی اہم مسائل ہیں۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اس کانفرنس میں ان تمام باتوں پر زور دیا ہے۔ انکے پیغام کے مطابق بین الاقوامی برداری کی طرف سے بھاری امداد کے بغیر افغانستان کی تعمیرِ نو ناممکن ہے۔

حامد کرزئی آئندہ پانچ سالوں کے لئے تقریباً اٹھائیس بلین ڈالر کی امداد طلب کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی بنک ان کے اِس مطالبے کی تائید کر رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد