BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 29 March, 2004, 11:38 GMT 16:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’موصل میں چار حملہ آور ہلاک‘
 
موصل میں اس ہفتے متعدد جھڑپیں ہوئیں
عراق میں موجود امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ فوج نے ملک کے شمالی شہر موصل میں ہونے والی ایک جھڑپ میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب گشت کرنے والی امریکی ٹیم ایک گاڑی کی طرف بڑھی تو اس میں سوار افراد نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی بظاہر اس گاڑی سے مشابہ تھی جو تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح امریکی فوجیوں پر حملے میںاستعمال کی گئی تھی جس میں امریکی ملٹری پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم جون کے اختتام پر عراق کی خود مختاری کے معاملے پر امریکہ کی طرف سے نامزد کردہ عبوری گورننگ کونسل کے ارکان سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

عبوری کونسل کے ترجمان کے مطابق گورننگ کونسل کے سات یا آٹھ رکن اقوام متحدہ کی ٹیم سے ملاقات میں مصروف ہیں۔

توقع ہے اقوام متحدہ کے ماہرین کی یہ ٹیم انتخابات منعقد کرانے، مردم شماری اور عبوری حکومت تشکیل دینے کے طریق کار کے بارے میں مشورے دیں گے۔

اس ہفتے کے آخر میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی لخدر براہیمی کے زیرِقیادت ایک سیاسی وفد بھی ماہرین کی اس ٹیم سے آ ملےگا۔

عراق میں امریکی قیادت والی انتظامیہ نے ملک کی وزارت صحت اتوار کو عراق کی عبوری قیادت کے حوالے کی ہے۔ عراق کی عبوری قیادت کی دی جانے والی یہ پہلی ملکی وزارت ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد