BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 March, 2004, 15:45 GMT 20:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حریت: مذاکرات کا دوسرا دور
 
۔
ایل کے اڈوانی
کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک چار رکنی وفد نے بھارت کے وزیر اعظم ایل کے اڈوانی سے سنیچر کو نئی دہلی میں مذاکرات کئے۔

بھارتی حکومت اور کشمیری علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات کے اس دوسرے دور میں شیعہ رہنما مولانا عباس انصاری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی قیادت کی۔

ان مذاکرات کا مقصد بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پندرہ سال سے جاری تشدد کو ختم کرنا ہے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل کے اڈوانی نے کہا کہ بھارت میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں اور مئی کے دوسرے ہفتے تک مرکز میں نئی حکومت تشکیل پا جائے گی اس لئے حریت کے رہنماؤں کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جون میں دہلی میں منعقد ہو گا جس دوران دیگر مسائل پر غور کیا جائے گا۔

تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا حریت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔

علیحدگی پسندوں نے بھارتی جیلوں میں قید پندرہ سو سے زائد افراد کی رہائی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد