BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 March, 2004, 07:18 GMT 12:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایران‘ جوہری معائنہ کاری معطل
 
سینٹریفیوج
ایران کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے کی جانے والی معائنہ کاری معطل کر دی ہے۔

تاہم آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معائنہ کاری کامعطل کیا جانا اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف احتجاج ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ایران اپنا فیصلہ بدل لے گا۔

حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو غیر منصفانہ اور سخت قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ آئی اے ای اے کے انسپیکٹرز کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معائنہ کاری کو معطل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں آئی اے ای اے کے ساتھ ایرانی تعاون کی صحیح ترجمانی نہیں کی گئی ہے۔

معائنہ کاروں کو ایران جانے کی اجازت نہیں

تاہم ویانا میں موجود ایرانی حکام نے معائنہ کاری معطل کئے جانے کی اصل وجہ آئندہ آنے والی نئے سال کی تعطیلات کو ٹھہرایا ہے۔

معائنہ کاروں کی طرف سے ایران کے دورے معطل کئے جانے کے باعث بعض ممالک کے شبہات میں اضافہ ہو گا کہ ایران کچھ چھپا رہا ہے۔

امریکہ ایک طویل عرصے سے یہی کہتا آیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری اسلحہ تیار کر رہا ہے۔ جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری منصوبہ صرف پُرامن مقاصد کے لئے ہے۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے ایک ہفتے کی بحث کے بعد سنیچر کو قرارداد منظور کی ہے۔

بعض ممالک قرارداد میں نرمی کے خواہاں ہیں جبکہ امریکہ سمیت دیگر ممالک یہ چاہتے ہیں قرارداد کو مزید سخت کیا جائے۔

بالآخر قرارداد کے ایک ایسے متن پر سمجھوتہ ہو گیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق ایرانی تعاون کو سراہا گیا ہے لیکن کے ساتھ ساتھ بعض جوہری سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھنے کے سلسلے میں ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد