BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 March, 2004, 09:34 GMT 14:34 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد‘ چار امریکی فوجی ہلاک
 
بغداد میں دھماکے جاری
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بغداد میں ہونے والے دو علیحدہ حملوں کے باعث چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ سنیچر کی شام بغداد کے جنوب مشرق میں گشت کے دوران ایک دھماکے کے باعث تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ اتوار کو بغداد میں ایک سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔ یہ امریکی فرسٹ انفنٹری ڈویژن سے تعلق رکھتا تھا جو عراق میں کچھ ہی روز پہلے تعینات کیا گیا ہے۔

سمجھا یہ جا رہا ہے کہ عراق میں جنگجوؤں کے حملوں کا انداز بدل رہا ہے۔ کچھ پہلے تک اِنتہا پسند عناصر یا تو عراق میں نو تشکیل شدہ سیکیورٹی دستوں پر حملے کرتے تھے یا کسی بھی ایسے فرد پر جو امریکی اور قابض افواج سے تعاون کر رہا ہو۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد