BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 01 March, 2004, 12:48 GMT 17:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستانی ہندو، بھارتی شہریت
 
پشاور کی ایک مندر
پشاور کی ایک مندر
ہندوستان کی حکومت نے ان پاکستانی ہندوؤں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پانچ سال سے زائد عرصے سے ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔ ایک اہم فیصلے میں مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ سرحدی ریاستوں میں ضلعی مجسٹریٹ کو یہ حق ہوگا کہ وہ ایسے پاکستانی ہندوؤں کو شہریت دینے کا فیصلہ کریں۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کا اعلان سرحدی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پیر کو کیا گیا۔

پاکستانی ہندو نیشنل آرگنائزیشن نامی تنظیم کے صدر ہندو سِنگھ سودھا نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے کئی ہزار ہندوؤں کو فائدہ ہوگا جو ریاست راجستھان میں آباد ہیں۔

ہندو سِنگھ سودھا کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کئی برسوں سے حکومت سے اس فیصلے کا مطالبہ کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندو پاکستان سے صحیح کاغذات پر ہندوستان آئے اور واپس جانے سے انکار کردیا کیونکہ انہیں مذہبی بنیاد پر تعصب کا خدشہ تھا۔

ہندو سنگھ سودھا کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ان لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جو پاکستان سے آنے کے بعد سرحدی ریاست گجرات میں آباد ہیں۔

ریاست راجستھان کی حکومت نے پاکستان سے آکر بسنے والے ہندوؤں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یہ کمیٹی قائم کی تھی۔ اس کمیٹی کے مطابق راجستھان میں اس وقت پاکستان سے آنیوالے چھ ہزار ہندو آباد ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد