BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 February, 2004, 07:21 GMT 12:21 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
گجرات فسادات کی یاد
 
بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں گودھرا کے مقام پر دو سال قبل ٹرین پر ہونے والے حملے کی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس سانحہ کے بعد ریاست میں شدید فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں کئی سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال سخت گیر ہندو قدرے چھوٹے پیمانے پر یہ برسی منا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد یا وی ایچ پی نے اس مقام پر جہاں دو سال قبل مبینہ طور پر مسلمانوں کے ہجوم نے ایک ٹرین کو آگ لگا کر اٹھاون ہندوؤں کو زندہ جلا دیا تھا ایک مختصر سی دعائیہ تقریب منعقد کی۔

اس واقعہ کے بعد ریاست میں انتقامی کارروائی کے طور پر فسادات شروع ہوگئے تھے جن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی تھی۔

فسادات کے الزام میں اب تک اسّی سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اب بھی چالیس کے لگ بھگ ملزمان مفرور ہیں۔

گودھرا میں مقیم بعض مسلمان الزام لگاتے ہیں کہ انتظامیہ اجتماعی طور پر مسلمانوں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

مسلمان آبادی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین کو آگ لگانے کے الزام میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ اصل مجرم نہیں بلکہ علاقہ کے معززین ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد