BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2004, 12:55 GMT 17:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق‘ گیارہ افراد ہلاک
 
’یہ ایک منظم حملہ تھا‘
بغداد کے جنوبی شہر ہلہ میں پولینڈ کی فوج کے زیر نگرانی کام کرنے والے مخلوط فوجی اڈے پر ہونے والے بڑے بم حملے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق پولینڈ کی فوج کی جانب سے فائرنگ کے باعث سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لدا ایک ٹرک فوجی اڈے کی حد کے قریب پھٹ گیا جبکہ ایک اور ٹرک کنکریٹ کی فصیل سے ٹکرا کر پھٹا۔

بغداد میں موجود فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چوالیس عراقی اور مخلوط فوج کے اٹھاون سپاہی زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سپاہیوں میں پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے فوجی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور توقع ہے کہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوں گی۔

پولینڈ کے جنرل میچسلو بائنیک نے کہا ہے کہ یہ ایک منظم دہشت گرد حملہ تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد