BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 February, 2004, 16:12 GMT 21:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: زہریلے پانی پر کانفرنس
 
بنگلہ دیش کی اکثریتی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے
بنگلہ دیش میں دنیا بھر کے ماہرین زیرِ زمین پانی میں زہریلے مادوں کے مسائل پر غور کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سائنسداں، ڈاکٹر اور آبی وسائل کے بارے میں کام کرنے والے عالمی اداروں کے ماہرین بنگلہ دیش کے زیر زمین پانی میں سنکھیا کے عناصر کی موجودگی پر غور کریں گے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ساڑھے آٹھ کروڑ کے لگ بھگ آبادی پینے کے لیے ایسا پانی استعمال کر رہی ہے جس میں ایسے کیمیائی مادے شامل ہیں جو کینسر، گردوں کی بیماریوں اور جلدی امراض کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں زیر زمین پانی کا بڑا حصہ دریاؤں کے پانی کے ساتھ آنے والی اس تلچھٹ کی وجہ سے آلودہ ہوتا ہے جس میں قدرتی طور پر سنکھیا اور دوسرے زہریلے مادے شامل ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ آبادی کا ایک بڑا حصہ پینے کا پانی کنوؤں سے حاصل کرتا ہے جس میں وہ تمام عناصر شامل ہوتے ہیں جو دریائی رساؤ کے ذریعے کنوؤں تک آ جاتے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد