BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2004, 11:40 GMT 16:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’پاکستانی خاموشی مایوس کن‘
 
حریت کانفرنس دھڑے بندی کا شکار
بھارت کے زیرانتظام کمشیر میں پاکستان نواز کمشیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بانڈی پورہ میں سنیچر کے روز پانچ شہریوں کی ہلاکتوں پر پاکستان کی خاموشی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

سری نگر میں ایک نیوزکانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کو ایک خبر کی طرح نشر کیا اور جس ردعمل کی توقع تھی وہ نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بقول ان کے جاری آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

جبکہ بھارت پاکستان پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ وادی میں موجود شدت پسندوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔

گیلانی نے کہا کہ انہیں آئندہ ہونے والے پاک بھارت مذاکرات سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ کے بارے میں وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں۔

انہوں نے اعتدال پسند کشمیر رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد