BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 February, 2004, 06:52 GMT 11:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کشمیر: چار بھارتی فوجی ہلاک
 
گزشتہ دنوں ڈی آئی جی پولیس شدت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فوجی ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں چار فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ضلع اننتناگ میں کتھشو کے مقام پر ہوا۔ یہ راستہ تفریحی مقام پہلگام کو جاتا ہے۔

یہ فوجی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

خیال ہے کہ بارودی سرنگ کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔

دھماکہ کی ذمہ داری حزب المجاہدین نے قبول کر لی ہے۔

بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

کشمیری رہنماؤں اور بھارتی حکام کے مابین گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد یہ تشدد کا سب سے سنگین واقعہ ہے۔

اگرچہ حریف ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائربندی جاری ہے تاہم شدت پسندوں اور بھارتی حکومت میں ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد