BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 January, 2004, 15:43 GMT 20:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دو افغان، تین طالبان ہلاک
طالبان

جنوبی افغانستان میں ایک حکومتی قافلے پر گھات لگا کر کیئے جانے والے حملے کے نتیجے میں دو افغان فوجی اور تین مشتبہ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ قندھار کے قریب پیش آیا جب تقریباً چالیس باغیوں نے حکومتی قافلے پر فائرنگ شروع کردی۔ اس قافلے میں ضلعی سربراہ حیات اللہ کو لایا جا رہا تھا۔

حکومتی ترجمان خالد پشتون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ضلعی سربراہ بال بال بچے ہیں۔

صرف اس سال کے دوران جنوبی اور مشرقی افغانستان میں اسی نوعیت کے مختلف واقعات میں لگ بھگ پیتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعہ کو شدت پسندوں نے افغانستان کے مشرق میں خوست میں امریکی اڈے پر کئی راکٹ داغے تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم امریکی اڈے پر تین دنوں میں یہ دوسرا حملہ تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد