BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 02 January, 2004, 14:20 GMT 19:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’امریکی ماہرین آکے دیکھ لیں‘
شمالی کوریا کا جوہری پروگرام
ایک سال سے تنصیبات میں کوئی نہیں گھسا
 

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا امریکہ کے اعلیٰ جوہری سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو یونگ بیان کی جوہری تنصیبات دکھانے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا یہ دورہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ ایک سال پہلے شمالی کوریا سے نکالے گئے نیوکلیئر انسپکٹروں کے بعد کوئی باہر کا آدمی ان تنصیبات میں داخل ہو۔

ایک امریکی اخبار کے مطابق وفد میں ایک سینیئر جوہری سائنسدان اور دیگر دوسرے افراد ہوں گے۔

شمالی کوریا پر اس کے حلیف چین کا دباؤ ہے کہ وہ امریکہ سے جوہری منصوبے کے متعلق مذاکرات بحال کرے۔

جنوبی کوریا میں احتجاج
جنوبی کوریا کے طالبِ علم شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
 

تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر یہ اعلیٰ سطحی وفد شمالی کوریا چلا گیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ دونوں فریق مذاکرات بحال کرنے کے لیے راضی ہو رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی وفد شمالی کوریا جائے گا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یونگ بیان کی کون سی تنصیب معائنے کے لیے کھولی جائے گی۔

شمالی کوریا اور امریکہ میں گزشتہ ایک سال سے جوہری پروگرام پر تنازعہ ہے۔

اختتامِ ہفتہ پر شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ اس سال سفارتی رابطے بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد