BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 24 October, 2003, 14:09 GMT 19:09 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ناروے میں سگریٹ پر پابندی
 
ناروے میں اگلے برس سے عام جگہوں پر سگریٹ پینا منع ہوگا

ناروے دنیا کا وہ پہلا ملک ہوگا جس میں ریستوران، بار اور کیفے میں سگریٹ پینے پر پابندی مکمل اور ملک گیر ہوگی۔

ناروے کے لوگوں کو اس تبدیلی کے لئے تیار کرنے کی غرض سے ایک مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ناروے کی سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر گرُو ہارلم برونٹ لینڈ نے جو عالمی ادارۂ صحت کی سربراہ بھی رہی ہیں، برطانیہ کے وزراء سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں تمباکو نوشی کے قوانین میں بہادری کا مظاہرہ کریں۔

ناروے میں عوامی مقامات پر سگریٹ پینا آئندہ برس سے ممنوع ہو جائے گا۔ آئرلینڈ اور نیدر لینڈ بھی ناروے کے نقشِ قدم پر چلنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

لیکن برطانیہ میں وزراء نے ایسی پابندی عائد کرنے پر یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ یہ لوگوں کی آزادی پر ضرب لگانے کے مترادف ہے۔

ناروے کی سابق وزیرِ اعظم نے ٹونی بلیئر کی حکومت کو خبردار کیا کہ جب تک وہ ’سیاسی بے آرامی‘ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہوتے تب تک برطانیہ میں سگریٹ نوشی کی شرح کم نہیں ہو سکتی۔

’اگر ہم نے اس طرح کے قدم نہ اٹھائے ہوتے، جن کی ابتدا میں بہت مخالفت کی گئی تھی، تو ہم آج جہاں ہیں یہاں نہ ہوتے۔‘

تیس سال سے ناروے میں تمباکو نوشی کے اشتہارات پر پابندی ہے لیکن اس کا کوئی زیادہ اثر نہیں ہوا۔ ملک میں ہرتین میں سے ایک شخص سگریٹ پیتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد