مقبول بٹ کی برسی پر ہڑتال اور ہنگامے

کشمیری رہنما مقبول بٹ کی 35ویں برسی پر سرینگر سمیت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کئی مقامات پر ہڑتال اور ہنگامے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکشمیری رہنما مقبول بٹ کی پینتیسویں برسی پر سرینگر میں مکمل ہڑتال ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمقبول بٹ کو انڈیا کی مشہور تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان کی برسی کے موقع پرعلیحدگی پسند قیادت نے وادی بھر میں عام ہڑتال کی کال دے تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسرینگر کے لال چوک میں پولیس نے ایک احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناسی دوران کپوارہ کے ترہگام کے قصبے میں جلوس کے شرکاء نے مرحوم کی باقیات کی واپسی کا مطلبہ ایک مرتبہ پھر دہرایا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہڑتال کے موقع پر سرینگر اور شمالی کشمیر کے بعض علاقوں میں انڈین فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز نے مقبول بٹ کے گھر کو جانے والی تمام سڑکوں پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنناکہ بندی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد مقبول بٹ کے آبائی گھر پر جمع ہوئی اور تعزیتی تقریب میں حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسرینگر میں کئی مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمقبول بٹ کی برسی پر ہونے والی تقاریب میں مختلف رہنماؤں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کی تحریکِ آزادی میں مقبول بٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔