انڈیا: بی جے پی کی اہم ریاستوں میں شکست، کانگریس کا فتح کا جشن

انڈیا کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں برسرِ اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا شامنا ہے اور تین اہم ریاستوں چھتیس گڑھ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ووٹروں نے ان بظاہر کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے پندرہ برس تک اقتدار سے باہر رہنے کے بعد چھتیس گڑھ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اقتدار چھین لیا ہے اور راجستھان میں بھی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس کی جیت کے بعد کارکن جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشمال کی ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس انتخابی نتائج کے رحجانات کے آخری مراحل میں بھی بی جے پی سے آگے ہے۔ ان ریاستوں میں کانگریس کی واپسی ملک کی انتخابی سیاست میں بدلتے ہوئے رخ کا اشارہ ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنآئندہ چند مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ان ریاستی انتخابات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ شمالی ریاستوں میں مقبولیت گھٹنے کے ساتھ ہی کانگریس کا زوال شروع ہوا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشمالی ریاستوں میں کانگریس کی جیت سے نہ صرف اسے ایک نئی طاقت حاصل ہوگئی ہے بلکہ اس سے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت کی سیاسی حیثیت بھی مستحکم ہوئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحیدرآباد میں تلنگانہ راشٹرا سامتی (ٹی آر ایس) کے کارکن ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے بعد فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں توقعات کے مطابق علاقائی جماعت ٹی آر ایس کامیاب رہی۔ کانگریس اور اس کے اتحادی دوسرے مقام پر رہے ۔ بی جے پی ریاست میں کوئی خاص کامیابی نہ حاصل کر سکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندلی میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر کے باہر فتح کا جشن ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی شروع ہو گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنراہل گاندھی کی تصویر پر پھول کارکن پھولوں کی پتیاں پھینک رہے ہیں۔ تین ریاستوں میں کانگریس کی واپسی بی جے پی کے لیے خطرے کا اشارہ ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکانگریس پارٹی کا ایک کارکن راہل گاندھی کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے۔ نتائج کے ساتھ ہی اتر پردیش اور بہار میں کانگریس اور علاقائی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار ہو گئے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی کانگریس پارٹی کے حمایتی دلی میں پارٹی کے صدر دفتر کے باہر جشن مناتے ہوئے۔لیکن کانگریس کی رہنما پریانکا چترویدی کا کہنا ہے کہ یہ نتائج وزیر اعظم مودی کی حکومت کی کارکردگی سے عوام کی ناراضگی کی عکاسی کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ پارلیمان سے جاتے ہوئے۔ پارٹی میں یہ سرگوشیاں ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ عوام نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن‏عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔