سمندری طوفان مورا کی جنوبی ایشیا میں تباہ کاریاں

بنگلہ دیش اور میانمار کے ساحلوں پر سمندری طوفان مورا ٹکرا گیا ہے جس کی وجہ سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں سمندری طوفان مورا سے بچنے کے لیے لاکھوں افراد کو حکومت محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان مورا سے میانمار کے چند علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں ماہی گیر طوفان کے آنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنطوفان نے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمیانمار کی ریاست رکھائن میں لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں آئی ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیہ طاقتور طوفان منگل کو کاکس بازار کی بندرگاہ اور چٹاگانگ شہر کے درمیان آیا۔ اس وقت ہوا کی رفتار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمورا طوفان کے آنے سے پہلے سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیلاب کے باعث سری لنکا میں اب تک 180 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد ابھی بھی لاپتہ ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیلاب کے سبب سری لنکا میں اب تک تین لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں