کابل کے فوجی ہسپتال پر شدت پسندوں کا حملہ تصاویر میں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال پر مسلح شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنافغان وزارتِ دفاع کے مطابق دارالحکومت کابل کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال پر مسلح شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس حملے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان فوج کے کمانڈوز نے کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغان وزراتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق بدھ کی صبح سردار داؤد خان ہسپتال کے صدر دروازے پر ایک خودکش حملے کے بعد تین حملہ آور عمارت کے اندر داخل ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروئٹرز نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آوروں نے ہسپتال کی تیسری اور چوتھی منزل پر پناہ لی ہوئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند ڈاکٹروں کے بھیس میں تھے اور انھوں نے ہسپتال کہ عملے اور وہاں موجود مریضوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انھوں نے ایک حملہ آور کو ڈاکٹر کا کوٹ پہنے دیکھا تھا اور اس شخص نے کوٹ کے نیچے سے رائفل نکالی اور فائرنگ کر کے دو لوگوں کو گولیاں مار دیں۔