انڈیا میں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے قریب ہونے والے مسافر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں پیر کو بھی جاری ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے قریب ہونے والے مسافر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں پیر کو بھی جاری ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناتوار کو کانپور شہر کے قریب پوکھرایاں کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے مسافر ٹرین 'اندور پٹنہ ایکسپریس' کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامدادی کارروائیوں میں فوج کے علاوہ ریلوے اور دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں اور یہ کارروائیاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی جاری رہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے مطابق وزیر مملکت برائے ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے بورڈ ممبران حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ایک مسافر نے بی بی سی کو بتایا کہ 'رات کے تین بجے کے قریب ہمیں زوردار جھٹکا لگا۔ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر ایک صدمے میں تھا، میں نے خود کئی لاشیں اور زخمی دیکھے۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے بتایا کہ کانپور سے گزرنے والی دوسری ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں ایک دن میں دو کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں