BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2008, 14:03 GMT 19:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ہنگو،مسجد دھماکے میں پانچ ہلاک
 

 
 
ہنگو پولیس
ہنگو ضلع میں اس سے قبل سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں ایک مسجد میں مبینہ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ضلع ہنگو کے ڈی ایس پی سجاد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ تحصیل ٹل کے ٹنڈور نامی محلہ کی مسجد میں اس وقت پیش آیا ہے جب لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔

ٹل کے ناظم اختر اللہ کے مطابق اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم مسجد کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کی وجہ سے مسجد کی چھت گر گئی ہے۔

ٹل ہسپتال کے ایک اہلکار ہارون خان نے بی بی سی کو بتایا کہ انکے پاس ابھی تک دو لاشیں اور پانچ زخمی لائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تین دن قبل بھی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل واڑہ ماموند میں مسجد میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں طالبان مخالف لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
حکومت کے بعد طالبان کے در پر
16 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد