BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 October, 2008, 11:47 GMT 16:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بنوں میں خود کش حملہ، دس زخمی
 

 
 
بنوں
پولیس چیف کے مطابق حملہ سی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا
بنوں میں ایک چوکی پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بنوں پولیس کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش کار بم حملہ تھا جس میں چار سکیورٹی اہلکار اور چھ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ایک سینئر پولیس آفیسر محمد عالم شنواری کے مطابق حملہ آور ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری پجیرو جیپ میں سوار تھا اور اس نے گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔

بنوں کے حساس علاقے میں واقع چیک پوسٹ کو خود کش کار بم حملے سے نقصان پہنچا ہے۔

پولیس چیف کے مطابق حملہ سی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا۔ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضاء قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس شہر میں گشت کر رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
ڈرون حملوں پر سینیٹ کی مذمت
27 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد