BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2008, 08:58 GMT 13:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ورلڈ بینک نے قرضہ روک لیا
 

 
 
شوکت ترین
دوست ممالک پاکستان کی مدد ضرور کریں گے لیکن اس میں وقت لگ سکتا ہے: شوکت ترین
عالمی بنک نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیےدیئے جانے والے تیس کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی روک لی ہے اور قرض پر چلنے والے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان کےلیے منظور کردہ اس پروگرام پر اعتراض کر رکھا تھا کیونکہ آئی ایم ایف کے خیال میں ورلڈ بنک کو اس نوعیت کا قرض کسی بھی ملک کو جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے

عالمی بنک کے اس غیر متوقع اقدام سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے جاری کردہ ’پلان بی‘ کو دھچکا پہنچےگا جس کے تحت مشیر خزانہ نے آسان شرائط پر قرض دینے والے غیرملکی امدادی اداروں کے ذریعے چار ارب ڈالر اگلے تیس دن میں اکٹھے کرنے کا پروگرام تیار کیا تھا۔

تاہم پاکستانی افسر کا کہنا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر آئی ایم ایف اس پروگرام کی مخالفت نہیں کرے گا۔

یہ تیس کروڑ ڈالر وزارت خزانہ کی ان توقعات کی فہرست ’وش لسٹ‘ میں شامل تھے جس کے تحت آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان کو ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر عالمی بنک سے ملنے کی توقع تھی۔

قرض کے اجرا کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی بنک کی ویب سائیٹ پر جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس رقم کا مقصد پاکستان کی معیشت کو استحکام دلانا اور اسے برقرار رکھنا تھا۔

ان تیس کروڑ ڈالر کی کمی سے مشیر خزانہ کے ’پلان سی‘ کو زیرعمل لانے کے امکانات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان بلآخر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یا آئی ایم ایف سے قرض کے لیے رجوع کرے گا۔

شوکت ترین نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کا حصول اس کی سخت شرائط کے باعث ان کی آخری ترجیح ہو گا۔

تاہم ان کی پہلی ترجیح دوست ممالک سے امداد اور قرص کا حصول ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے کیونکہ چین، سعودی عرب اور ’فرینڈز آف پاکستان‘ نامی گروپ سے پاکستان کو براہ راست مالی امداد کی توقع پوری نہیں ہوئیں۔

اس کی تصدیق کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا یہ دوست ممالک پاکستان کی مدد ضرور کریں گے لیکن اس میں وقت لگ سکتا ہے اور پاکستان کے پاس وقت کی کمی ہے۔

 
 
معیشت مستحکم سے منفی
پاکستان کا عالمی معاشی درجہ رو بہ زوال
 
 
پٹرول دس فیصد پٹرول
قیمت میں کمی کا فائدہ دس فیصد سے کم کو
 
 
نوید قمر اقتصادی سروے
’پاکستانی معیشت کے لیے اچھا سال نہیں تھا‘
 
 
معیشت معیشت اور بحران
’پاکستانی معیشت پر چندگروہوں کا قبضہ‘
 
 
معیشت سٹیٹ بینک رپورٹ
پاکستانی معیشت کو درپیش خطرات میں اضافہ
 
 
اسی بارے میں
کیش ریزرو 6 فیصد کردی گئی
17 October, 2008 | پاکستان
کے ایس ای: حکومتی یقین دہانی
15 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد