BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2008, 07:47 GMT 12:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’صدر کی حلف برداری منگل کو‘
 

 
 
آصف زرداری
آصف زرداری اتوار کی شام پی پی پی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے
نومنتخب صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اتوار کی شام طلب کیا ہے جبکہ سینیٹ میں پی پی پی کے قائدِ ایوان رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدر کی حلف برداری کی تقریب ممکنہ طور پر منگل کو منعقد ہوگی۔

آصف علی زرداری سنیچر کو بھاری اکثریت سے پاکستان کے بارہویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انہوں نے اس الیکشن میں چار سو اکیاسی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے بی بی سی کو بتایا کہ نو منتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کے بارے میں حتمی فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہوگا اور قوی امکان ہے کہ یہ تقریب منگل کو منعقد کی جائے گی۔

رضا ربانی کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جس میں متعدد اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد آصف زرداری کی جانب سے پہلے پالیسی بیان کے نکات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی سابق حلیف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل کے تعلقات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔

بھاری اکثریت کے ساتھ صدر مملکت کا انتخاب جیتنے کے بعد آصف علی زرداری نےگزشتہ رات کا بیشتر حصہ پاکستان اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول کرتے گزارا۔

اس سے قبل نتائج کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ ’میں محترمہ بینظیر بھٹو کے وہ الفاظ دہراؤں گا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔ انہوں نے چاروں صوبوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’جب جمہوریت بولتی ہے تو سب سنتے ہیں‘۔

 
 
آصف زرداری آصف زرداری کون؟
ٹین پرسینٹ سے صدرِ پاکستان تک کا سفر
 
 
جیالوں کا جشن زرداری کی جیت
ملک میں بھر میں پی پی پی کارکنوں کا جشن
 
 
بختاور پارلیمان میں نعرے
اسمبلی میں نتائج کے اعلان سے قبل نعرہ بازی
 
 
اسی بارے میں
’آصف سب کو ساتھ لیکر چلیں‘
06 September, 2008 | پاکستان
صدراتی انتخاب، کاغذات جمع
26 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد