BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 July, 2008, 17:04 GMT 22:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ISI وزارت داخلہ کے کنٹرول میں
 

 
 
مشیر داخلہ رحمن ملک
آئی ایس آئی اور آئی بی اب مشیر داخلہ رحمن ملک کو رپورٹ کریں گی
پاکستانی حکومت نے ملک کی دو خفیہ ایجنسیوں کو جن میں انٹیلیجنس بیورو ( آئی بی) اور انٹر سروسز اٹیلیجنس (آئی ایس آئی) شامل ہیں، وزارت داخلہ کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔اس ضمن میں سنیچر کے روز کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 1973 کےآئین کے رول تین کے تحت وزیر اعظم نے ان دونوں قومی اداروں کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان دونوں خفیہ ایجنسیوں کا مالی، انتظامی اور آپریشنل کنٹرول وزارت داخلہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

اس سےقبل آئی ایس آئی کا انتظامی کنٹرول وزارت دفاع کے پاس تھا لیکن وہ وزیراعظم کو رپورٹ کرتی تھی جبکہ آئی بی کا انتظامی کنٹرول بھی وزیراعظم کے پاس تھا۔ یاد رہے کہ ماضی میں آئی بی کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہی ہوتا تھا تاہم جب صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اقتدار میں آئے تو انہوں نے اس کا کنٹرول وزارت داخلہ سے لے کر وزیراعظم کے سپرد کر دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے ان قومی اداروں کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے حوالے سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اعتماد میں لیا ہے اور ان دونوں اداروں کو وزرات داخلہ کے ماتحت کرنے کا مقصد دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں ان کے کردار کو مزید موثر بنانا ہے۔

پاکستان کے قیام کے بعد ملک کی پہلی انٹیلجنس ایجنسی آئی بی بنائی گئی تھی جس کے بعد آئی ایس آئی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

پاکستان میں تاثر پایا جاتا ہے کہ دونوں ایجسنیاں سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے علاوہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نقل وحرکت پر بھی نظر رکھتی ہے۔ملک میں لاپتہ ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب کا بھی یہ دعوٰی ہے کہ اُن کے رشتہ دار انہی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
آئی ایس آئی کا سربراہ تبدیل
21 September, 2007 | پاکستان
ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس
29 September, 2006 | پاکستان
’آئی ایس آئی نے سرد جنگ جیتی‘
28 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد