BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 July, 2008, 17:13 GMT 22:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
وارنٹ گرفتاری کا از خود نوٹس
 

 
 
 پرویز الٰہی
اس معاملے کو کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ جسٹس مولوی انوار الحق کے روبرو جمعہ کی صبح پیش کیے جانے کا حکم
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید زاہد حسین نے قومی اسمبلی میں پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت سابق حکومت کے چند حکام کے ایک مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری کے اجرا کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ نوٹس جمعرات کے قومی اخبارات میں ان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے خبروں کی اشاعت کے بعد لیا ہے۔

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے بدھ کے روز ایک سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کی درخواست پر پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت سابق حکومت کے چند اعلٰی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

چیف جسٹس نےحکم دیا ہے کہ اس معاملے کو کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ جسٹس مولوی انوار الحق کے روبرو جمعہ (اٹھارہ جولائی)کی صبح پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مقصود نے مقامی عدالت میں دائر کردہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز الٰہی اور صوبائی حکومت کے حکام نے ان کے خلاف زلزلہ متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمٰن پر اس معاملے میں بیان بازی کرنے اور مدعی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
ریپ کیس، ملزم ڈاکٹر گرفتار
07 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد