BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 June, 2008, 19:54 GMT 00:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
امریکی طیاروں کا دوسرا حملہ
 

 
 
جنوبی وزیرستان
امریکی طیاروں نے انگوراڈہ میں زیوب کے پہاڑی سلسلوں پر بمباری کی ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب انگوراڈہ میں امریکی طیاروں نے ایک پہاڑی سلسلے پر بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ مارٹر کے مزید دس گولے پاکستان کی سرحدی حدود میں گرے ہیں۔ دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو رات گئے وانا سے پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب انگوراڈہ میں پر امریکی طیاروں نے زیوب کے پہاڑی سلسلوں پر بمباری کی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بمباری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ بمباری سے قیمتی پہاڑی درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بمباری سے زیوب کے پہاڑ میں بڑے بڑے غار بن گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد افغانستان کے علاقے برمل سے دس سے زائد مارٹر کے گولے آ کر پاکستان کے تین مختلف علاقے انگوراڈہ، باغڑ اور موسی نیکہ میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تاہم دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انتظامیہ کو بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے لیکن وہ اس وقت تصدیق نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ صرف چوبیس گھنٹے پہلے امریکی طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ایک ٹھکانے پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کےگیارہ اہلکاروں سمیت انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بمباری کے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے جنوبی شمالی وزیرستان میں نیچی پروازیں کی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد