BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 February, 2008, 23:28 GMT 04:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
امریکی دباؤ میں نہ آئیں: عمران خان
 

 
 
عمران خان
عمران خان نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے آزاد عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد کو امریکہ کے دباؤ میں آ کر ترک کیا تو اے پی ڈی ایم اس کے خلاف تحریک چلائے گی۔

عمران خان نے جوآل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما بھی ہیں یہ بات اتوار کی شام تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُن کو خدشہ ہے کہ کہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز جارج بش انتظامیہ کے دباؤ میں آ کر عدلیہ کی بحالی کی تحریک سے کنارہ کشی نہ اختیار کر لیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر مشرف غیرآئینی صدر ہیں کیونکہ اُنہوں نے صدر بننے کے لئے تین نومبر کو ’پی سی او‘ نافذ کر کے عدلیہ کا قتل کیا تھا۔

اُن کے مطابق کونڈو لیزا رائس کا صدر مشرف کو آئینی صدر قرار دینے کا بیان ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے اور اُن کی جماعت اس بات کی مذمت کرتی ہے۔

اُن کے بقول عدلیہ کو آزاد کروانے کی جدوجہد محض افتخار محمد چوہدری کی بحالی کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے حامیوں اور اسٹیبلشمنٹ کے مخالفین کی جنگ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ جنگ پاکستان میں کئی دہائیوں سے رائج فرسودہ نظام کو نہ ختم ہونے دینے والوں اور ایک نیا پاکستان دیکھنے کے خواہشمند لوگوں کے درمیان جنگ ہے یعنی عدلیہ کا پاکستانی عوام کےمستقبل سے براہ راست تعلق ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان اور وزیرستان میں اپنی عوام کے خلاف لڑنے والی فوج کو واپس بلائیں اور اس مسئلے کاکوئی سیاسی حل نکالیں۔

 
 
اسفندیار ولی سرحد کا سیاسی منظر
’اتحاد کوئی بھی وزارتِ اعلٰی اے این پی کی‘
 
 
ایم کیو ایم متحدہ کیوں اہم
پی پی پی کیوں متحدہ کو نظر انداز نہیں کرسکتی
 
 
پی پی پی کے کارکن ایم کیو ایم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پی پی پی کا مطالبہ
الیکشن کمشن دھاندلی کی تحقیقات کرے
 
 
پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب میں محدود
نواز لیگ سنٹرل اور شمالی اضلاع میں جیتی
 
 
جیت امید کی ایک کرن
پاکستان میں نئی حکومت سے جنوبی ایشیاء پُرامید
 
 
سندھ یا مسائلستان
حکومت سازی اور آئندہ چیلنجز
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد