BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 February, 2008, 08:51 GMT 13:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کالعدم تنظیم اور مسلم لیگ کا ساتھ
 

 
 
اشتہاری مہم
دونوں امیدواروں نے مشترکہ اشتہاری مہم چلائی ہوئی ہے
پرتشدد اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ مسلم لیگ (ق) نے انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔

سپاہ صحابہ کو صدر پرویز مشرف نے شدت پسندی میں ملوث ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ق) ان کی (صدر مشرف) کی سب سے بڑی حامی جماعت ہے۔

اٹھارہ فروری کے مجوزہ عام انتخابات میں کالعدم جماعت کے سرکردہ رہنماء مولانا محمد احمد لدھیانوی قومی اسمبلی کے حلقہ 89 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کا انتخابی نشان تانگہ ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار الحاج محمد یعقوب شیخ پنجاب اسمبلی کے حلقہ ستتر سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں امیدوراوں نے اپنی اپنی تصاویر اور انتخابی نشانات کےساتھ جہاں مشترکہ پوسٹر شائع کرائے ہیں وہاں ایک ہی بینر اور سائن بورڈ بھی بنوائے ہیں۔ ان کے ایک پوسٹر پر لکھا ہے ’جان رب دی ووٹ جھنگوی دا‘۔

سپاہ صحابہ
 اس تنظیم کے حق نواز جھنگوی اور مولانا اعظم طارق سمیت متعدد سرکردہ رہنما مارے جاچکے ہیں
 

حق نواز جھنگوی سخت گیر سنی عقیدے کا پرچار کرنے والی تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی تھے۔ اس تنظیم کے رہنماء کفر کے فتوے لگا کر شیعہ عقیدے پر یقین رکھنے والے لوگوں کے قتل کو جائز قرار دیتے رہے ہیں۔

اس تنظیم کے حق نواز جھنگوی اور مولانا اعظم طارق سمیت متعدد سرکردہ رہنما مارے جاچکے ہیں۔

پاکستان سے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کے حوالے سے صدر مشرف کی پالیسوں اور ان کے اقدامات پر اکثر مغربی میڈیا میں تنقید ہوتی رہی ہے۔ مغربی میڈیا کا دعویٰ رہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کہتے کچھ ہیں اور ہوتا کچھ اور ہے۔

صدر مشرف کے حامی اور مخالفین کو ایک بار پھر اکٹھے دیکھ کر اس تاثر کو بظاہر مزید تقویت ملتی ہے کہ ان (مشرف) کی سیاسی ضروریات کے لیے شاید سب کچھ ہی جائز ہے۔

 
 
اسی بارے میں
سپاہِ صحابہ کے رہنما کا قتل
12 August, 2007 | پاکستان
نئی اسلامی تنظیموں پر پابندی
15 November, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد