BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 January, 2008, 18:03 GMT 23:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
سربریدہ لاشیں دریا سے برآمد
 

 
 
چار پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کے دو سپاہیوں کی لاشیں ملی ہے جن کو ذبح کرکے دریا ٹوچی میں پھینک دیا تھا۔ تین ہفتے پہلے بنوں کے علاقے منڈانہ سے چھ پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا تھا جن میں چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو شہر کے شمالی حصے میں دریا ٹوچی سے پولیس کے دو اہلکاروں کی لاشیں ملیں ہے۔ جن کو ذبح کرکے دریا میں پھینک دیا گیا ہے پولیس کے مطابق تین ہفتے پہلے نامعلوم افراد نے تھانہ منڈانہ سے پولیس کے چھ اہلکاروں کو اغواء کرکے نامعلوم پر منتقل کردیا تھا جن میں سے دو اہلکاروں کی لاشیں ملی ہے اور چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع بنوں شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر حملے کیے ہیں۔ اور بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
قافلے پر حملے، چھ فوجی ہلاک
12 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد