BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 28 December, 2007, 05:48 GMT 10:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بینظیر کو اخبارات کا خراج عقیدت
 

 
 
اخبارات
گڑھی خدا بخش کو ایک اور بھٹو کا انتظار: ڈان
پاکستان میں مختلف مکاتبِ فکر کے تمام اخبارات نے اپنی اٹھائیس دسمبر کی اشاعت میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اردو کے سرکردہ قومی اخبارات نے بینظیر بھٹو کو ’شہید‘ قرار دیتے ہوئے ان کی زندگی اور سیاسی کیریئر پر خصوصی ایڈیشن شائع کیے ہیں۔

روزنامہ جنگ نے بینظیر بھٹو کی سیاسی اور خاندانی زندگی کی تصاویر پر مشتمل چار صفحات کا خصوصی شمارہ شائع کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے ’بھٹو خاندان کا ایک اور فرد سیاست کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔‘

روزنامہ خبریں اخبار کی شہ سرخی ہے ’دخترِ مشرق بینظیر بھٹو شہید‘ جبکہ اخبار نوائے وقت لکھتا ہے ’لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خودکش حملہ اور فائرنگ، بینظیر شہید‘۔

نوائے وقت نے اپنے اداریے میں بینظیر بھٹو کے قتل کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے اور ایک خصوصی سپلیمنٹ شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے ’روشن منزلوں کی راہیں موت کی تاریکی میں کھو گئیں، بینظیر بھٹو کو بھی بارود نے نگل لیا۔‘

انگریزی روزنامہ ڈان کی شہ سُرخی ہے ’گڑھی خدا بخش کو ایک اور بھٹو کا انتظار‘۔ خلاف معمول صفحۂ اوّل پر شائع کیے گئے اپنے اداریے میں ڈان لکھتا ہے کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت سے پاکستان اپنی ایک بہترین بیٹی سے محروم ہوگیا ہے اور بینظیر کے بغیر پاکستان کا سیاسی منظرنامہ اب کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

موت اور بارود
 روشن منزلوں کی راہیں موت کی تاریکی میں کھو گئیں، بینظیر بھٹو کو بھی بارود نے نگل لیا
 
نوائے وقت

اردو روزنامہ ایکسپریس کی شہ سرخی ہے ’بینظیر تیس جانثاروں سمیت شہید، ملک سوگ کے اندھیرے میں ڈوب گیا‘۔

انگریزی اخبار دی نیوز نے صفحۂ اوّل پر بینظیر بھٹو کی اپنے تینوں بچوں کے ساتھ تصویر شائع کی ہے جبکہ اخبار ڈیلی ٹائمز نے اپنے صفحۂ اّول کو سیاہ رنگ میں ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کے عکس میں شائع کیا ہے اور اس کی شہ سُرخی ہے ’دخترِ مشرق قتل‘۔

اخبار نے بینظیر بھٹو کی تصویر بھی شائع کی ہے جس میں ان کے بازو پر امامِ ضامن بندھا ہوا ہے۔ تصویر کے نیچے اخبار نے بینظیر بھٹو کے خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعزیتی پیغام شائع کیا ہے۔

اخبارات نے لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کے آخری خطاب کے اقتباسات شائع کیے ہیں اور قتل کے بعد ملک گیر مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کی تفصیلات تصاویر سمیت شائع کی ہیں۔

کئی ایک اخبارات کے مطابق دم توڑنے سے پہلے بینظیر بھٹو کے منہ سے نکلنے والا آخری لفظ ’اللہ‘ تھا۔

 
 
بےنظیر بھٹو خود کش حملے میں ہلاک بےنظیر بھٹو
خود کش حملے میں ہلاک
 
 
بینظیر آخری لمحات
راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا دوسرا بھٹو
 
 
بےنظیر بھٹو: ٹائم لائن بینظیر: ٹائم لائن
جلاوطنی، حکومت، جلاوطنی، قتل
 
 
منفرد شخصیت
بی بی دو دہائیوں تک سیاست پر چھائی رہیں
 
 
بے نظیر بھٹو ’خوشیاں بھی دکھ بھی‘
پنڈی میں دونوں دیکھے: بینظیر کی آواز
 
 
بینظیر بھٹو غم اور غصہ
بےنظیر کی ہلاکت، ملک گیر احتجاج
 
 
سٹاک ایکسچینج بینظیر قتل
ایشیائی حِصص بازاروں میں مندی کا رحجان
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد