BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 August, 2007, 17:46 GMT 22:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
فوج میں امکانی تبدیلیاں
 

 
 
صدر مشرف کے جانشیں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں
صدر جنرل پرویز مشرف کو وردی اتارنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے فوج کی سربراہی کے لیے اپنے جانشیں کا انتخاب کرنا ہے جس کے لیے پاکستان اخبارات میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف کے لیے اپنے بعد اس اہم عہدے پر انتخاب کرنے کے لیے امیدواروں کی کوئی بہت طویل فہرست نہیں بلکہ درحقیقت تین نام ہی موجود ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر نئی تقرری کے علاوہ اس سال اکتوبر میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل احسان کی ریٹائرمنٹ بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف بھی مدت ملازمت پوری پونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔

وردی اتارنے کے فیصلہ کے ساتھ ہی ان دونوں عہدوں پر بھی وقت سے پہلے ہی تبدیلیاں کرنے پڑیں گی اور لیفٹینٹ جنرل احسان ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ لیفٹینٹ جنرل احسن سلیم حیات کو اگر چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر نامذ نہ کیا گیا تو وہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ بصورت دیگر انہیں ایک سال کی توسیع دی جا سکتی ہے۔

آرمی سربرارہ کے عہدے کے لیے دو دیگر نام جو سامنے آ رہے ہیں ان میں دس کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق کیانی شامل ہیں۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کے پس منظر میں لندن میں ہونے والی بات چیت میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق کیانی کے کردار کے پیش نظر یہ کہنا بعید از قیاس نہیں ہوگا کہ وہ جنرل مشرف کا انتخاب ہو سکتے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد