BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 24 August, 2007, 03:05 GMT 08:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ
 

 
 
 پولیس وین
دھماکے میں پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

سوات کے ڈی آئی جی خالد مسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام مینگورہ سے پندرہ کلومیٹر دور چار باغ کے علاقے میں پیش آیا جب سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کے لال مسجد کے واقعہ کے بعد سوات میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران سوات میں پولیس چوکیوں کو متعدد بار بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
لال مسجد کے حق میں مظاہرے
03 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد