BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 August, 2007, 00:48 GMT 05:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’چوکی ضروری، بھلےکوئی ناراض ہو‘
 

 
 
فوجی چوکی
’سکیورٹی چوکیوں پر حملوں سے نمٹنے کے لیے نیا لائحہ عمل اختیار کیا ہے‘
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں قائم کی جا رہی چوکیوں سے بھلے کوئی ناراض ہو لیکن یہ حفاظت کے نکتۂ نظر سے ضروری ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے ایک مقامی ہوٹل میں ملک کے ساٹھویں یوم آذادی کے سلسلے میں قومی اور بین القوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیئے ایک تقریب میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کی۔ن آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب پہلی مرتبہ منعقد کی گئی۔

شمالی وزیرستان میں اور چند روز قبل جنوبی وزیرستان میں بھی فوج کی جانب سے چوکیاں قائم کرنے پر مقامی طالبان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے امن معاہدے توڑنے کے اعلانات کر دیئے تھے۔

وحید ارشد کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چوکیوں اور قلعوں پر حملوں سے نمٹنے کے لیئے انہوں نے ایک نیا لائحہ عمل اختیار کیا ہے جس کے تحت وہ حملے کے مقام پر جوابی کارروائی نہیں کرتے بلکہ حملہ آوروں کے آنے جانے کے روٹ بند کر دیتے ہیں۔

فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ شاید صحافیوں کو علاقے کا ایک اور دورہ کروایا جائے گا۔

ملک میں مارشل لاء کی افواہوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد